The Latest

Ehtijajمستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے ،کراچی میں سولجر بازار کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں بند کرا دیں اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی مظاہرین نے سانحہ مستونگ کے دوران دو درجن سے زائد زائرین کی شہادت پر حکومت اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ کوئٹہ میں مستونگ میں بس پر فائرنگ سے شہید ہونے والے افرادکے

Myjhtlaf rahnmauwn ka rade amalمستونگ کے نزدیک لک پاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 26 زائرین کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اکابرین سمیت ملک کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیات نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نجی ٹی وی چینل سماء پر اس المناک سانحہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ حکومت بلوچستان اور ایجنسیوں کی نا اہلی

Allama Hassan Zafar Naqviجعفریہ الائنس کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین،علامہ آفتاب حیدر جعفری اور دیگر راہنمائوں نے مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی شہادت اور اسپتال پہنچائے جانے والے ذخمیوں پر فائرنگ انسانیت سوز مظالم کی بد ترین مثال ہے

New Logo MWMمجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ہنگامی اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ،منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد اقبال بہشتی، شعبہ امور جوانان کے سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی ، شعبہ فلاح و بہبود کے سیکرٹری نثار فیضی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی سمیت دیگر عہدداروں نے شرکت کی

Mostung Firingمستونگ کے علاقی لس پاک میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے انتیس افرادشہید اور دس زخمی ہو گئے زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔زائرین کی بس کوئٹہ سے ایران کے لئے روانہ ہوئی تھی کہ مستونگ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بن گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بس روک کر زائرین کو اتارا او انہیں لائن میں کھڑا کرکے فرداً فرداٍر فائرنگ کا نشانہ بنایا

PishawarBlastپشاور میں جی ٹی روڈ پر نشتر ماکیت کی سی ڈی کی دکان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے,دھماکے کے بعد مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ سی ڈی کی دکان سے ایک خاتون کی جلی ہوئی نعش ملی جبکہ دکاندار کسی کام کی وجہ سے دکان سے باہر گیا ہوا تھا اور وہ محفوط رہا ۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا

Baidari Islamo Comfrance copyمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رہبر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا بین الاقوامی بیداری اسلامی کانفرنس سے خطاب علاقہ میں جاری بیداری کی تحریکوں کے لیے ایسے سنہری اوربنیادی اصول فراہم کرتا ہے ، جن پر عمل پیرا ہو کر یہ تحریکیں درست سمت کے ساتھ اعلیٰ مقاصد حاصل کر سکتی ہیں

Allama Nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی گزشتہ برس آنے والے سیلاب کے اثرات ختم نہیں ہوئے تھے کہ امسال نئے سیلاب نے پھر تباہی مچا دی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوزکو دئیے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک 2010 کے سیلاب کے متاثرین کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں

Ahmadi Nayadتہران مین منعقدہ بین الاقوامی اسلامی بیداری کانفرنس ختم ہو گئی ، کانفرنس کی اختتامی تقریب سے صدر جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے مسلمانوں کا ہدف و مقصد ظلم کا مقابلہ کرنا ہے ایران مصر اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان جھگڑا، شیطانی باتیں ہیں کیونکہ سب ایک ہیں اور سب کا مقصد ایک ہے

Marvi Meman سابق رکن قومی اسمبلی ماوری میمن نے شہدائے یوم عید الفطر اور ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ و اجتماعی سانحات پر ہزارہ قوم سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے اس میں اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ اور اجتماعی سانحات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرونگی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree