کاروان امن کی واپسی پر علامہ امین شہیدی کا پریس کلب پشاور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

04 آب/أغسطس 2011

کاروان امن کی واپسی پر علامہ امین شہیدی کا پریس کلب پشاور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطابمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے محصور پاراچنار کے مکینوں کی مشکلات کا اندازہ پاراچنار جا کر ہی لگایا جا سکتا ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے بھجوائے جانے والے امدادی امن کاروان میں شامل امدادی سامان کی تقسیم کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ اس علاقہ میں غربت مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے ، اگر اس صورت حال پر توجہ نہ دی گئی تونوجوان طبقہ بے راہ روی کی جانب راغب ہو سکتا ہے اور اور لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور جائیں گے

اس لیے حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی پت توجہ دیں اور امن و امن کی صورتحال بہتر بنائی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کلب پشاور میں کاروان امن کی پاراچنار سے واپسی پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کرم ایجنسی میں لوگوں کی شدیدمشکلات کے پیش ضروری ہے کہ وہاں امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ پرحکومت روزانہ کی بنیاد پر عوامی کانوائے چلانے کے انتظامات کرے ، بالخصوص رمضان المبارک کے دوران پاراچنار کے غریب طبقہ کو بیت المال سے امداد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں بے نظیرانکم سپورت سکیم کے تحت لوگوں کو ریلیف دیا جارہا ہے اسے طرح پاراچنار کے عوام کو بھی ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی پارا چنار کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے پالیمٹیرین پر مشتمل ایک وفد پارا چنار بھیجا جائے جو علاقہ کا سروے کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرے اور اس رپورٹ کی روشنی میں مستحقین کو ریلیف دیا جائے ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree