علامہ شہید عارف حسین الحسینی پاکستانی قوم کے محسن اوراتحاد امٍت کے داعی اور علمبردار تھے،

05 آب/أغسطس 2011

علامہ شہید عارف حسین الحسینی اتحاد امٍت کے داعی اور علمبردار تھے،علامہ شہید عارف حسین الحسینی اتحاد ام کے داعی اور علمبردار تھے،عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے ایجنٹوں نے علامہ عارف حسینی شہید کر کے پاکستان کو ایک عظیم فرزند اسلام سے محروم کر دیا،عاشقان شہید حسینی اتحاد و اخوت کے علم کو بلند رکھیں گے اور افکار شہید عارف حسینی کو فراموش نہیں ہوے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کےرہنماں مولانا صادق رضا تقوی،مولانا حیدر عباس،مولانا علی انور،مولانا سجاد دہلوی،مولانا احمد اقبال

،مولانا محمد علی حسینی،مولانا عباس وزیری اور دیگر نے گذشتہ شب اور آج بعد نماز جمعہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی 23ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجالس اور سیمینارز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو ٥ اگست ٨٨٩١ کو امریکی و صہیونی آلہ کاروں نے پشاور میں نماز فجر کے وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا ،شہید کا جرم یہ تھا کہ آپ نے ٦ جولائی ٧٨٩١ کو مینار پاکستا ن میں عظیم الشان ''قرآن و سنت کانفرنس ''کا انعقاد کر کے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما و اکابرین سمیت تمام لسانی اکائیوں کوایک وحدت کی لڑی میں ڈھال دیا تھا تاہم جس کے سبب امریکی و صہیونی پریشان ہو گئے اور پاکستان میں اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری سمجھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو راستے سے ہٹا دیا جائے ورنہ پاکستان میں امریکی وصہیونی ایجنڈے پر عمل درآماد نہیں ہو سکے گا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ شہید قائد کو ہم سے بچھڑے 23برس ہو چکے ہیں لیکن عاشقان شہید آج بھی شہید قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہید کے مشن کو ناکام نہیںہونے دیں گے اور اتحاد بین المسلمین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیں گے،مقررین کاکہنا تھا کہ شہید قائد کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم قیادت اور اسلام اپنے ایک عظیم فرزندسے محروم ہوا تاہم علامہ عارف حسین الحسینی کے پیروکار اور جانثار اس عزم کے ساتھ مشن کو لے کر چل رہے ہیں کہ سر زمین پاکستان پر امریکی وصہیونی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ برسی کے پروگرامات میں شہر بھر کے مشہور و معروف نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں نے اپنا کلام پیش کیا۔شہید قائد علامہ عارف حسینی الحسینی کی 23ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع ہفتے کے روز رضویہ لان ناظم آباد میں منعقد ہو گا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور مولانا غلام شبیر بخاری خطاب فرمائیں گے۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree