کراچی میں درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان سید عاقل حسین زیدی کو شہید کر دیا

06 آب/أغسطس 2011

کراچی میں درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان سید عاقل حسین زیدی کو شہید کر دیاکراچی کے علاقے ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں درندہ صفت دہشت گردوں نے ہفتے کی سہ پہر شیعہ نوجوان سید عاقل حسین زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سید عاقل حسین زیدی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب واپنی دوکان سے سے اٹھ کر مسجد میں نماز پڑھنے جاررہا تھا، شہید سید عاقل حسین زیدی ایک موبائیل شاپ کا مالک تھا۔ دہشت گردوں نے اس کے سراور سینے میں چار گولیاںماریں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا

،شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید اورحسن ظفر نقوی نیکراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اسے حکومت اور حکومتی اداروں کی ناکامی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،اس لیے اسے اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جاناچاہیے

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree