کراچی سمیت پورے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی وحدت کے فرو غ اور نطام کی تبدیلی کی ضرورت ہے

07 آب/أغسطس 2011

 کراچی سمیت پورے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی وحدت کو فرو غ د ینے اور نطام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کہ کراچی میں فوج طلب کرنے سے قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی وحدت کو فرو غ د ینے اور نطام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار امامیہ پاکستان رشید کو دیئے جاے والے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا

، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فوج ملک کے ہر حصے میں موجود ہے اسکے باوجود لوگ امن کو ترس رہے ہیں اس لیے کراچی میں فوج کی طلبی کسی بھی لحاظ سے امن و امان کے مسئلے کا حل نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے انشاء اللہ بہت جلد محصورین پاراچنار کی امداد کے لیے ایک اور امدادی کاروان روانہ کیا جائے ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے جانے والے جراتمندانہ اقدام کے پیش نظر ایک مخیر شخصیت نے 35 ہزار بوری آٹا ہدیہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان انشاء اللہ بہت جلد متاثرین سیلاب کے لیے بھی ایک نئے پیکیج کا اعلان کرے گی ۔ برادر اسلامہ ملک شام کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عرب دنیا میںسید حسن نصرللہ اور بشارة الاسد دو ایسی شخصیات ہیں جو استکبار کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہی ہیں ، شیطان بزرگ اور عالمی استکبار کی خواہش ہے کہ انہیں عوام دشمن کے طور پر پیش کیا جائے لیکن شام میں بشارة الاسد کے حامیوں کی تعدد مخالفین سے کہیں زیادہ ہے اس لیے استکبار کا یہ خواب ادھورا رہے گا ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہزارہ، مہاجر ، سرائیکی اور دیگر چھوٹے چھوٹے صوبوں کے قیام کا مقصد اگر عوام کی بھلائی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ، کیونکہ ایران میں بھی چھوٹے چھوٹے صوبے موجود ہیں ، لیکن اگر ان صوبوں کا مقصد سیاست اور عوام کو آپس میں دست و گریبان کرناہے تو یہ بہت ہی بری بات ہے ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree