ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ایم کیو ایم۔ اے این پی،اور جماعت اسلامی سندھ کے راہنمائوںسے ملاقاتیں

08 آب/أغسطس 2011

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ایم کیو ایم۔ اے این پی،اور جماعت اسلامی سندھ کے راہنمائوںسے ملاقاتیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیوںکا اتحاد ضروری ہے ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر مشترکہ جدو جہد ے ذریعے ہی ملک و قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلا سکتی ہیں، اس وقت سرزمین وطن دہشت گردی کے عفریت کے خونی پنجوں کی لپیٹ میں ہے، محب وطن جماعتیں اگر قومی سوچ کے تحت اجتماعی کردار ادا کریںتو ہمار ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے

۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ کراچی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز نائن زیرو،جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی دفتر اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے دفتر مردان ہائوس میں ان جماعتوں کے راہنمائوں سیالگ الگ لاقاتوں کے دوران کیا ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنمائوں سیف عباس اور کنور خالد ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اسد اللہ بھٹو اور مولانا منصوری اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اور بشیر جان سے ملاقاتیں کیں ،ملاقاتی وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر راہنما مولانا غلام شبیر بخاری،مولانا مختار امامی،مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا صادق رضا تقوی،اصغر زیدی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فاضل حسین اور میثم عباس بھی شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ سرز مین پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے کبھی فرقہ واریت اورکبھی لسانیت کے نام پر دہشت گردی بھینٹ چڑھتی آ رہی ہے لیکن اب وقت آ گیاہے کہ وطن دوست جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور ملک دشمن عناصر دہشت گردوں سے جو کہ امریکی وصہیونی ایما پر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ملوث ہیں کے خلاف موثر اور جامع حکمت عملی وضع کریں،اانہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلوانے اور فرقہ واریت،لسانی تقسیم سے چھٹکارا دلوانیکے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مملکت خدادا د پاکستان کو ایک مرتبہ پھر امن اور خوشیوں کا گہوارہ بنا دیں ،اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں مشترکہ جد وجہد سے ملک میں امن کاقیام اور امریکی ایجنٹو ں سے ملک کو پاک کریں گے

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree