پاکستان کے 81فیصد شہریوں نے حکومت کو بدعنوان قرار دیدیا ،عوام کا عدلیہ اور پاک فوج پر اعتماد کا اظہار

09 آب/أغسطس 2011

پاکستان کے 81فیصد شہریوں نے حکومت کو بدعنوان قرار دیدیا ،عوام کی ا کثریت کا عدلیہ اور پاک فوج پر اعتماد کا اظہارآبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھٹے بڑے ملک پاکستان کے 18کروڑ عوام میں سے 81 فیصد شہریوں نے حکومت کو بدعنوان قرار دیدیا ہے عوام کی اکثریت نے عدلیہ اور پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں عالمی تنظیم کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق پاکستان کے81فیصد شہریوں نے حکومتی دعووں کو رد کرتے ہوئے اسے بدعنوان قرار دیا ہےجبکہ 2005 میں68 فیصد پاکستانیون نے حکومت کو بدعنوان قرار دیا تھا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے بھی کم افراد علاقے کے نمائندوں، مقامی پولیس اور انتخابات میں شفافیت والے امور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، تین پاکستانیوں میں سے ایک شہری ایسا ہے جو اپنے علاقے میں موجود حکومتی نمائندے یا سرکاری اہلکار سے مطمئن ہے۔ ایٹمی طاقت کے حامل ملک پاکستان میں فوج ایک واحد ادارہ ہے جس پہ 80 فیصد عوام نے اعتماد بر قرار رکھا ہوا ہے جب کہ یہ سروے ایبٹ آباد آپریشن کے فورا بعد کیا گیا تھا اور اس وقت ملک بھر میں فوج پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانی مردوں نے عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا جب کہ 41 فیصد عورتیں بھی عدلیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 20 فیصد پاکستانی شہری ملک چھوڑنے کے خواہش مند ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2008 میں ملک چھوڑنے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6 فیصد تھی جو بیرون ملک جا کر اپنی زندگی بہتر بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق پچھلے تین برس میں ملک کے اندر غریبوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خط غربت کے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد میں 2 کروڑ 68 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2008 میں خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ 71 لاکھ تھی جب کہ پچھلے 3 سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 39 لاکھ ہو چکی ہے جو آبادی کا تقریبا 42 فیصد حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ 25 ہزار افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے زمرے میں داخل ہو رہے ہیں جب کہ گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree