ایم ڈبلیو ایم مظفرآباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس،مولانا سید کفایت حسین نقوی کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا(باتصویر)

19 آذار/مارس 2012

Half Kashmirمجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی تمام یونٹس سے شوریٰ کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عبدالرحمان کاظمی ،سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ،مولانا ممتا زعلی حسینی ،مولانا سید ناظم حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل نے سید صابر حسین نقوی نے خطاب کیا ضلع مظفرآباد کی شوریٰ کے پہلے باضابطہ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے مولانا سید کفایت حسین نقوی کا

نام پیش کیا جنہیں کثرت رائے سے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ان کے نام کا باضابطہ اعلان سید صابر حسین نقوی نے کیا شوریٰ کی دعوت پر ریاستی سیکرٹری جنرل مولانا سید تصور حسین جوادی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا حلف کے بعد نومنتخب سیکرٹری جنرل مولانا کفایت حسین نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کے ساتھ مل کر اتحاد ووحدت کے پیغام کو پہچائیں گے ان پر شوریٰ کا اعتماد ان کے لئے اعزاز کی بات ہے تاہم یہ سفر اس وقت ہی منازل کمال کو پہنچ سکتا ہے جب تمام احباب ذاتی امور پر قومی وملی امور کو ترجیح دیتے ہوئے تنظیم کی بہتری کے لئے کام کریں گے مولانا کفایت حسین نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔۔نومنتخب ضلعی سیکرٹری جنرل کو ریاستی سیکرٹری جنرل مولانا تصور جوادی ،ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالرحمان شاہ کاظمی،سید تصور موسوی مسئول سیاسیات،عمران حیدر سبزواری سیکرٹری جوانان ،سید محسن رضا سبزواری سیکرٹری تنظیم سازی کے علاوہ مولانا ممتاز حسینی ،سید انصار نقوی اور دیگر عہدیداران ننے مبارکباد پیش کی۔

Half SG muzffarabad

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree