جناح ہال جیکب آباد میںایم ڈبلیو کے زیر اہتمام بیداری امت کانفرنس، مرکزی سیکرٹری جنرل اور دیگر اکابرین کا خطاب

19 آذار/مارس 2012

Raja Nasir 25th Jan 2012مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام جنال ہال میں ایک عظیم الشان بیداری امت کانفرنس کا نعقاد کیا گیا ، جس میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر مقررین نے وحدت امت مسلمی کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری وحدت امیر المومنین حضرت علی کی حسرت ہے،اس لیے ہمیں وحدر و اخوت کے پرچار کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانی چاہیں ،

انہوں نے کہا کہ استعمارکی تمام خبیث سازشوں کا سد با ب وحدت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 25 مارچ کو نشتر پارک میں منعقد کی جانے والی قرآن و سنت کانفرنس وحدت کے سفر کا نکتہ آغاز بن جائے گی انہوں نے کانفرنس پر زور دیا کہ وہ اس عظیم الشان کانفرنس میں شریک ہو کر وحدت ملی کا ثبوت دیں ۔قبل ازیں جب علامہ ناصر عباس جعفری دیگر راہنمائوں کے ہمراہ جیکب آباد پہنے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree