جب تک بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند نہیں ہوگا ملک میں پائیدار امن کے قیام کا ممکن نہیں ، علامہ ناصر عباس جعفری (باتصویر)

20 آذار/مارس 2012

Kandh Lote Confranceمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سرزمین وطن پر بیرونی مداخلت کے سبب خانہ جنگی کا ماحول ہے ہرطرف اسلحہ اور گولہ بارود لاشیں ہی لاشیں نظرا رہی ہیں،جب تک بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند نہیں ہوگا ملک میں پائیدار امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ، انہوں نے نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کندھ کوٹ کے زیر اہتمام پاکیزہ ہال میں منعقدہ بیداری امت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، کانفرنس میںجماعت اسلامی،جمعیت علمائِ اسلام اور سنی

تحریک کے قائدین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ مریکہ اور اس کے ہمنوا عالم اسلام میں تفرقہ پیداکر کے اپنے مذموم کقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کا راستہ روکنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو نظریہ اسلام کے تحت وجود میں آیا اس لیے استعماری قوتوں کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے اگر امریکہ مدخلت کا سلسلہ رک جائے تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے، انہوں نے عالمی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیونزم ، اور سوشلزم سمیت تمام سامراجی نظام ناکام ہو چکے ہیں اور لوگ الٰہی نظام کی جانب راغب ہو رہے ہیںاس لیے عالم اسلام استعماری سازشوں کی زد میں ہے، مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں اتھںے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو روکنے کے لیے تفرقی بازی کو ہوا دی جا رہی ہے، انہوںنے مزید کہا کے ملک میں لبنان کی عسکری جماعت نے اسرائیل کو شکست دیکر اسلام کا نام بلندکیا، اگر ہم بھی اسی جوش و جذبہ اور قوت ایمانی کے ساتھ ا میدان عمل میں اتریں تو استعمار کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس بداری امت کی کلید ثابت ہو گی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے حافظ سراج الدین مینک،مسلم لیگ ق میرحسن خان رند، پیپلز پارٹی کے راہنما سردار حیدر علی جکھرانی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداران آفتاب میرانی،منتظر مہدی،وصی بھائی، ضلع سیکرٹری میر فائق علی خان جکھرانی اورسید رحم علی شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

Untitled-1

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree