نشتر پارک میں 25مارچ کومنعقدہونےوالی قرآن و اہلبیت کانفرنس سے طاغوتی طاقتوں پرلرزہ طاری ہے،علامہ امین شہیدی

20 آذار/مارس 2012

Amin Shaheedi 20th March 2012قرآن و اہلبیت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی حمایت اورتمام ظالموں سے اظہار نفرت کرنا ہے،25 مارچ کو پاکستان کے باضمیر اور باغیرت لوگ نشتر پارک کی جانب کوچ کرکے عالمی استعمار پر یہ ثابت کردیں گے کہ بانیان پاکستان کے ورثا سرزمین وطن پر دشمن کی ہر سازش ناکام بنانے کے لئے میدان میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کراچی ڈویژن کے دفتر میں برادران وحدت سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک طرف تو ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کی سالمیت کو دا پر لگائے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب پاکستان کی سلامتی پر مامور اداروں کی جانب سے ان قوتوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینا ہر باشعور پاکستانی کے لئے باعث تشویش ہے۔علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جس ملک میں انصاف عام آدمی کی دسترس سے بالا تر ہو اس ملک میں امن کا قیام کبھی عمل میں نہیں لایا جاسکتا، لہذاہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فقط دو تھپڑوں پر سوموٹو ایکشن لینے کے بجائے بانیان پاکستان کی اولادوں کی نسل کشی پر بھی ایکشن لیا جائے، کبھی اس ماں کی بھی فریاد سنی جائے کہ جس کے سامنے اس کے شیر خوار بچے کوقتل کردیا گیا، کبھی ان کی بھی فریاد سنی جائے کہ کئی عرصے دہشت گردی کا شکار ہیں، مگر ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ شاید انصاف کی علمبردارشخصیات کی توجہ عام آدمی کے بجائے کسی مخصوص ایجنڈے کی جانب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم قرآن و اہلبیت کانفرنس میں پاکستان سے دہشت گردی سے نجات، فرقہ واریت کے خاتمے، امریکی مداخلت کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے قرآن و اہلبیت کے احکامات کی روشنی میں ایک لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، جو پاکستان کی نجات کے لئے انتہائی اہم منشور قرار پائے گا، جس میں عام دمی کے مسائل کے حل کے لئے آسان فارمولا پیش کیا جائے گا۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree