صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھا جائے، سید ہاشم موسوی( باتصویر)

21 آذار/مارس 2012

MWM Sportsمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھا جائے ،کھیل نہ صرف نوجوانوں صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں معاون مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کی زیر نگرانی منعقدہ آل ہزارہ کیپٹن احمد علی مرحوم میموریل فٹ بال ٹورنامنت کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوسی خطاب کے

دوران کیا، سید ہاشم موسوی نے کہا کہ اس وقت ہمارا معاشرہ مغربی یلغار کی زد میں ہے ، بے راہ روی اور سماجی برائیاں عروج پر ہیں ، ان حالات میں نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر منفی سرگرمیوں سے دور ر کھا جا سکتا ہے ، انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا ، قبل ازیں فائنل میچ میں حصہ لینے واکی دونوں ٹیموں کا معزز مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا ، میچ کے اختتام پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

MWM Sports 1

MWM Sports 2

MWM Sports 3

MWM Sports 4

MWM Sports 5

MWM Sports 6

MWM Sports 7

MWM Sports 8

MWM Sports9

MWM Sports 10

MWM Sports 11

MWM Sports 12

MWM Sports 13

MWM Sports 14

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree