ہم شہید حسینی کے خون کے وارث ہیں اور اپنے قول و عمل سے ثابت کر دیں گے ہم ہی انکی امانت کےامین ہیں،علامہ اعجازبہشتی

21 آذار/مارس 2012

Ejaz Bahashti Karachiمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کو اپنے عقیدے اور نظریات کی حفاظت کے لیے زبردست مشکلات کا سامنا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہرقائد میںمیں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے سلسلہ میں جاری عوام رابطہ مہم کے دوران عباس ٹائون ضلع شرقی میں معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے

آئمہ طاہرین کیوساطت سے ہمیشہ محبان علی کی حفاطت کی اور انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی ۔ اس پر خطر راہ سے گزرنے کے لیے مضبوط ایمان اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہی ہمیں منزل تک پہنچائے گا ، کربلا والوں سے محبت کرنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل سے نہیں گھبراتے ، ہم انشاء اللہ شہید حسین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ہم شہید کے خون کے وارث ہیں اور اپنے قول و عمل سے ثابت کر دیں گے ہم ہی ان کی امانت کے امین ہیں ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree