ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا دورہ میر پور خاص، تنظیم عزا کےقائدین سےملاقات،میرواہ میں اجتماع سےخطاب

21 آذار/مارس 2012

Mir Pur Khasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قرآن و اہلبیت کانفرنس کے سلسلہ میں اندرون سندھ شروع کی گئی عوام رابطہ مہم کے دوران ضلع میر پور خاص کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ جونان کے مرکزی سیکرٹری علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور دیگر راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس اہم دورہ کے دوران مدرسہ علمیہ واگریچی میں ادارہ کے سربراہ اور طلبہ سے ملاقات کی

اور قرآن و اہلبیتکانفرنس کی اہمیت وا فادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں اس اہم پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے دورہ میر پور خاص کے دوران میر واہ گوچائی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکی و بین الاقوامی صورت حال اور ملت تشیع کو درپیش مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں ، مکار دشمن کی ساشوںکا راستہ اجتماعی طاقت سے ہی روکا جا سکتا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے مرکزی امام بارگاہ میر پو ر خاص کا بھی دورہ کیا اور وہاں میرز عباس نقوی اور مرکزی تنظیم عزا کے دیگر راہنمائوں نے ملاقات کر کے انہیں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree