نشتر پارک کراچی میں 25 مارچ کومنعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں

21 آذار/مارس 2012

Confranceمجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں 25مارچ کو شہر قائد میں پوری ملت جعفریہ سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی ، لاقانونیت ، ٹارگٹ کلنگ ، بیرونی مداخلت ، مہنگائی ، کرپشن اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے پلٹ فارم سے یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی ، کانفرنس کو یاد گار بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی اور سندھ کے تمام اضلاع میں بھرپور انداز میں تشہیری

مہم چلائی جا رہی ہے ، کراچی کے چوکوں اور چوراہوں سمیت تمام پبلک مقامات پر بینرز ، پینا فلیکس اور پوسٹرز آویزانںکر دئیے گئے ہیںاور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین کی جانب سے صوبہ بھر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی کے پانچوں اضلاع اور اندرون سندھ کے دور افتادہ علاقوں تک بھر پور عوام رابطہ مہم چلائی گئی ، اس دوران سندھ کے غیور عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد ا افرادد شریک ہوں گے ،اس عظیم الشان پروگرام کے دوران دوہزار سے زائد سکاوٹس مرد و زن رضاکار سیکورٹی سمیت دیگر خدمات انجام دینگے جبکہ پانچ سو سے زائد افراد کو انتظامی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ملکی حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے مکینوں کی نظریں اس اہم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیں اور ملت تشیع کا یہ عظیم اجتماع سرزمیں وطن پر ہونے والی استعماری سازشوں کے خلاف عوامی رعفرنڈم ثابت ہو گا ۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree