تحریک پاکستان عزم و ہمت اور جہد مسلسل کی ایسی سچی اورطویل داستان ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری

23 آذار/مارس 2012

raja nasir abbas jafriاسلام آباد۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا تاریخ سازدن ہے۔ یہ وہ مبارک دن ہے جس کا دامن بر صغیر کے مسلمانوں کی عزت و عظمت جیسے پھولوں سے سجا ہے، جن کی ایمان افروز خوشبو ہرسچے پاکستانی کے دل و دماغ کو ایک تازہ ولولہ اور جوش عطا کرتی ہے،یہ دن منا کرہم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی صحیح سمت میں قوم کی رہنمائی

کا فریضہ سر انجام دیا ، اس کے ساتھ ساتھ بر صغیرکے ان تمام جانثاروں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بانی پاکستان کی قیادت میں متحد و منظم ہو کر انتہائی کٹھن حالات میں آزادی کی خاطر اپنے تن من دھن کی قربانی دے کر فداکاری کی عظیم مثال قائم کی۔مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک پاکستان عزم و ہمت کی ایک ایسی طویل اور سچی داستان ہے جو صدیوں پر محیط ہے اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمان کا خو ن جگر شامل ہے اور آج قیام ِ پاکستان کی خاطر آگ اور خون کے دریا عبور کرنے والے ان تمام شہداء ، غازیوں اور عزم کے حامل مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے، آج کا دن ایک قوم کی حیثیت سے اپنے رویے اور کردار کا جائزہ لینے کا دن ہے، آج کے دن دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا ہے کہ کیا ہم اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں؟کیا ہم اپنے قول و فعل کے تضاد کا شکار تو نہیں ہیں، اگر ایسا ہے اور پھر ہمیں قرارداد ِ پاکستان کی یاد منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ اگر ہم حقیقتاً یوم ِقرار داد ِ پاکستان کی یاد دل کی گہرائیوں سے منانے کے خوگرہیں تو ہمیں اپنے رویے اور کردار کو ایک مثالی مسلمان کی حیثیت سے پیش کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دینی چاہییں،کیونکہ قرار دادِ پاکستان کی یاد منانے کاحقیقی حق یہی ہے۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree