قرآن و اہل بیت (ع)کانفرنس کراچی، شیعیان ِ حیدر کرار سندھ کا عظیم الشان اجتماع، رابطہ مہم عروج پر

22 آذار/مارس 2012

quran o ehlaybait

کراچی۔21مارچ 2012ء کو قرآن و اہل بیت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ابوذر مہدوی صاحب نے اورنگی ٹائون میں مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی صاحب نے مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی میں مرکزی راہنما اور شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد اقبال بہشتی صاحب ناظم آباد نمبر 1طوری بنگش محلہ میںاور پہلوان گوٹھ میں سیمینار سے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید علی ا وسط نے خطابا ت کئے۔ جبکہ شہدائے گلگت

کیلئے منعقدہ تعزیتی مجلس ہزارہ گوٹھ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کیا جبکہ عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف اہم شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ جس میںآج علامہ محمد امین شہیدی صاحب نے بزرگ علماء کرام علامہ شیخ نوروز علی سابقہ صدر ہیت علماء امامیہ ، مولانا نذر الحسنین عابدی اور دانش گاہِ امام خمینی  کے پرنسپل شیخ احمد نہوی سے ملاقاتیں کی ہیں اور قرآن و اہل بیت  کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔22مارچ 2012ء قرآن و اہلبیت  کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں آج صبح مرکزی سیکرٹری امور ِ جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شیخ سلیمی اور طلباء سے ملاقات کی ہے۔ جبکہ آج کی مہم کے سلسلے میں کھوکھراپار حیدری مشن میں مجلس عزا سے علامہ فرقان حیدرعابدی ،دائود چالی میں بعد از مغربین اور ملیرمیں رات 9بجے علامہ اقبال بہشتی صاحب کو رنگی میں علامہ ابوذر مہدوی عباس ٹائو ن کے مدرسہ اور ساڑھے آٹھ بجے رات کو نیپاچورنگی میں آئی ایس او سے علامہ اعجاز حسین بہشتی ملاقات کریں گے ۔ رات 9بجے امام بارگاہ خراسان سے امام بارگاہ انچولی تک ایک بہت بڑی مو ٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جس سے مولانا انور علی جعفری ،مولانا احمد اقبال رضوی اور آغا اعجاز حسین بہشتی خطاب کریں گے ۔9بجے جعفریہ الائنس کے راہنما کے بیٹے شہیدسید اکمل رضوی کے ایصال ِ ثواب کی مجلس عزا سے مولانا آفتاب جعفری خطاب کریں گے۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree