مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی قرآن و اہل بیت(ع) کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم زوروں پر

23 آذار/مارس 2012

25marchکراچی۔مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں ہونے والی قرآن و اہل بیت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم اپنے اختتامی مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری اُمور جوانان شیخ اعجاز حسین بہشتی نے صبح 11بجے بفرزون میں مولانا شیخ سلیمی صاحب سے ملاقات کی مدرسہ کے طلباء سے خطاب کیا کھوکھراپار حیدری مشن میں علامہ فرقان حیدر عابدی نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ دائود چالی میں بعد از نماز مغربین شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ اقبال حسین بہشتی نے خطاب کیا۔

کورنگی میں عزاداری کے پروگرام سے مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا ابوذر مہدوی نے خطاب کیا۔ رات 9بجے ملیر کالونی میں علامہ اقبال حسین بہشتی نے خطاب کیا۔نیپا چورنگی میں رات ساڑھے 8بجے سابقین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے علامہ اعجاز حسین بہشتی نےملاقات کی۔ آج کے پروگرام اور مہم کا اہم ترین اور اعظیم الشان ایونٹ عظمت قرآن و اہل بیت کانفرنس موٹر سائیکل ریلی تھا جو شاہ ِ خراسان سے شروع ہو کر امام بارگاہ انچولی تک گئی۔ ریلی میں سینکڑوں نوجوان نعرہ بازی کر رہے تھے۔ ریلی کے جوانوں سے مولانا علی انور جعفری اور علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا ۔ رات 9بجے علی بستی میں جعفریہ الائنس کے راہنما کے شہید بیٹے اکمل رضوی کے ایصال ِ ثواب کی مجلس عزا سے علامہ آفتاب جعفری نے خطاب کیا۔ ان تمام پروگرامات میں عوام میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ شہر بھر میں ایک ہی آواز اور ہوا چلی کہ جیوتو سر اٹھا کرجیو قدم بڑھا ئو حسینیوں ہمت سے کام لو ،قرآن و اہل بیت کے دامن کو تھام کو چلوچلو نشتر پارک چلو۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree