The Latest

صدر مملکت کی ملاقات رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ

صدر مملکت نے اپنے دورہ ایران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران سمیت متعدد شخصیات سے ملاقات کیںصدر ممکت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقاتمیں ایران کی سپریم کمانڈ نے پاکستان کی مشکلات سے نجات کا واحد راستہ اسلام سے تمسک کو قرار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر آصف علی زراداری اور ان کے ہمراہ وفد نے کل دارالحکومت تہران میں اپنے قیام کے دوران رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات اور گفتگو کی

پندہ شعبان کے اعمال و فضلیت

پندہ شعبان کے اعمال و فضلیت
یہ بڑی بابرکت رات ہے، امام جعفر صادق -فرماتے ہیں کہ امام محمد باقر -سے نیمہ شعبان کی رات کی فضیلت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: یہ رات شب قدر کے علاوہتمام راتوں سے افضل ہے۔ پس اس رات تقرب الٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ اس رات خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر فضل و کرم فرماتا ہے اور ان کے گناہ معاف کرتا ہے حق تعالیٰ نے اپنی ذاتِ مقدس کی قسم کھائی ہے کہ اس رات وہ کسی سائل کو خالی نہ لوٹائے گا سوائے اس کے جو معصیت و نافرمانی سے متعلق سوال کرے۔
عالم اسلام سید نصر اللہ جیسے عظیم مجاہد پر فخر کرتا ہے مفتی مصر

صر کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد طیب کے حضور عیسائی ناصری فرقے کے ایک وفد نے ملاقات کی اس ملاقات میں مفتی مصر نے کہاکہ عالم اسلام سید حسن نصر اللہ جیسے عظیم مجاہد پر فخر کرتا ہے کہ جنہوں نے اپنے مجاہد ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیل کو ناقابل فراموش سبق سیکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے ینگے ۔انہوں نے یہ بات اپنیفتگو کے اس مرحلے میں کہی کہ سابق امریکی پٹھو صدر حسنی مبارک کی بار بار یہ ناپاک کوشش تھی کہ کسی نہ کسی طور اہل تشیع خاص کر حزب اللہ کے

رقیہ سعید ہاشمی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت سے ملاقات ک

رکن بلوچستان اسمبلی اورسابق صوبائی وزیر رقیہ سعید ہاشمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا اصغر عسکری بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوو وہاں پر ہونے والی دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت پر تشویش ظاہر کی گئی، اس دوران مختلف سیاسی مذ ہبی و علاقائی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نماز جمعہ کے خطبوں سے اقتباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی سازشوں کا مرکزبن چکا ہے، سرزمین وطن خون سے رنگین ہے اور اپنے بیٹوں کو مدد کے لیے پکار رہی ہے ، مادر وطن کی آواز پر لبیک کہنا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے ، ہمیں ملک و قوم کے تحفظ کے لیے تمام اختلافات بھلا کر اجتماعی طاقت کے ساتھ میدان عمل میں اترنا ہو گا ،اگرشیعہ اور سنی متحدرہیںتو دنیا کی کوئی بڑے

انتہا پسند اپنی کارروائیوں سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، ثروت اعجاز

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسند دہشت گرد قوتیں اپنی مذموم کارروائیوں سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچارہی ہیں، عوام غربت، گرانی، بے روزگاری، عدم تحفظ، لوڈشیڈنگ کے عذاب خودکش حملوں و بم دھماکوں کے باعث پریشان و اضطراب میں مبتلا ہیں، عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور یرونی سازشوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ حکمران اور اپوزیشن اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں،

یوم شہدائے کشمیر

یوم شہدائے کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بدھ کو یوم شہدائے کشمیربھرپورجوش وجذبے کیساتھ منایا، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی، کٹھ پتلی انتظامیہ نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کر کے شہداء کی یاد میں حریت قائدین کی قیادت میں پرامن مارچ کو نقشبند صاحب کی جانب جانے سے روک لیا، میر واعظ عمر علی شاہ گیلانی اور شبیر احمد شاہ سمیت تمام حریت قائدین کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، سری نگر سمیت تمام اضلاع اور نقشبند صاحب جانے والے راستوںقابض سیکورٹی

بحرین عوامی استقامت امریکی بیڑے کی واپسی

بحرین عوامی استقامت امریکی بیڑے کی واپسیامریکیوں نے آل خلیفہ پر واضح کردیا ہےکہ اگر حالات اسی طرح رہے تو پھر امریکی پانچویں بیڑے جو بحرین چھوڑنا پڑےگا ۔ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بحرین میں سیاسی عدم استحکام اور دن بہ دن آل خلیفہ خاندان کے ہاتھ سے نکلتا ہوں کنٹرول اور مستقبل قریب میں ممکنہ تبدیلی کی ہوا نے امریکیوں کو مجبور کردیا ہے کہ اپنے پانچویں بحری بیڑے کے لئے کوئی نئی پناہ گاہ تلاش کرے ۔

مصر ی عوام پھر سے تحریر سکوائر میں

مصر ی عوام پھر سے تحریر سکوائر میں

مصر ی عوام پھر سے تحریر سکوائر میں مصر کی عوام ایک بار پھر تحریر یا آزادی سکوائر میں دھرنا لگائے بیٹھی ہےاس بار اس دھرنے کا مقصد ملک میں جمہوری عمل میں سست رفتاری ،سابق دور حکومت میں کرپشن کے مرتکبین کی عدم گرفتاری جیسے مسائل ہیں ۔مصری عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر حقیقیجمہوریت کا نفاذ نہیں ہوتا اور سابقہ حکومت میں شامل کرپشن کے مرتکبین کو عدالتی کٹہرے میں نہیں لایا جاتا دھرنا جاری رہے گا

ایک اور دہشت گرد رہا

ایک اور دہشت گرد رہا

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ، اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے رہنما ملکاسحاق کو کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ملک اسحاق جونہی جیل سے باہر نکلے مسلح گارڈز نے اہیں گھیرے میں لے لیا۔ اور ان کے قریب آنے والے کارکنوں کو بھی دور رکھا۔ اس موقع پر کالعدم تنظیم کے کارکن بھی موجود تھے۔ جو ہاتھوں میں مٹھائی لئے کھڑے تھے۔ کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی رہا ہونے والے ملک اسحاق کو لینے کےلئے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree