The Latest

Seowan Sharif مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سندھ اولیا کی دھرتی ہے اورا س پاک دھرتی کے مکین اولیاء کرام کے راستے پر چلتے ہوئے معاشرتی ناہمواروں کے خاتمہ اور سرزمین وطن پر ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے کلیدی کرداد ادا کر سکتے ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے حوالے سے شروع کی گئی روام رابطہ مہم کے دوران دربار عالیہ سیہون شریف کے

Akmal Rizviکراچی میںپٹیل پاڑہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان سید اکمل رضوی کا جسد خاکی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان وادی حسین میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شہید کی نماز جنازہ جامع مسجد نورایمان میں مولانا رضی جعفر کی اقتدا میں ادا کی کئی جس میں علامہ عباس کمیلی ،مولانا مسعودی ، سید علی اوسط، علامہ جعفر رضا، مولانا نعیم الحسن، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ فرقان عابدی اوراہلسنت کے عالم دین مولانا فیروز رحمانی سمیت علمائے کرام ،ماتمی انجمنوں کے اراکین اور مختلف شعبہ

Tasheeri Muhimمجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے 25 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کو یاد گار بنانے کے لیے بھرپور انداز میں تشہیری مہم جاری ہے ، کراچی کے چوکوں اور چوراہوں سمیت تما پبلک مقامات پر بینرز ، پینا فلیکس اور پوسٹرز آویزان کر دئے گئے ہیں ، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد افارد شریک ہوں گے ، کراچی شہر کے علاوہ حیدرآباد سکھر اور اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تشہری مہم کے ساتھ ساتھ عوام رابطہ مہم جاری ہے اور ایم ڈبلیو

Karachi Ulma Mulaqatien

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکرٹری سیاسیات علی اوسط اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی کے ہمراہ کراچی میں علمائے کرام سے ملاقات کی، ملاقات میں مولانا شیخ علی مدبر سرپرست مدرسہ معصومین ، مولانا شیخ غلام علی وزیری، مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا قنبر عباس نقوی، مولانا تقی شاہ (جامعہ علمیہ)، مولانا غلام محمد امینی، مولانا جعفر آرزو و دیگر موجود تھے انہوںنے علمائے کرام کو نشتر پارک میں 25مارچ کوایم ڈبلیو ایم سندھ

Karachi Mulaqatinمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے حوالے سے شروع کی گئی رابطہ مہم کے دوران گلستان جوہر میں تنظیم ہیئت آئمہ مساجد کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ نظارت کے رکن علامہ مرزا یوسف حسین اور صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران اس اہم پروگرام کی اہمیت

hassan Zafar Naqviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کے25 مارچ کو کراچی نشتر پارک میںمنعقد ہونیوالی قرآن و اہلبیت کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد آئینہ دار ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنون اور عہدیدیداروں کی جانب سے اس اہم پروگرام کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کراچی سمیت پورے سندھ میں تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے ، کراچی کے چوکوں چوراہوں اور پبلک مقامات پر پینا فلیکس ، پوسٹرز اور بینرزویزان کر دیئے گئے ہیں لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ تشہیری مہم کے

MWM Flageمجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے زیر اہتمام 17 مارچ کو کندھ کوٹ میں ایک عظیم الشان بیدار امت کانفرنس منعقد کی جائے گی ، ایم ڈبلیو ایم کشمور کے ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی نے بتایا ہے کہ اس اہم کانفرنس کے انعقاد کے لیے تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ضلع بھر میں عوام رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ عوام رابطہ مہم کے دوران انہوں نے سید احمد علی کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کی دس لوکل یونٹوں بخشا پور ون ، بخشاپور ٹو ، بڈانی ون ، بڈانی ٹو ، پیرو خان

Khawateen Wafad

راولپنڈی اسلام آباد کے دینی اداروں کی سربراہان ،معلمات اور مبلغات کا اہم اجلاس ایم ڈبلیو کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں جامعة الزہرا اسلام آباد کی پرنسپل نصرت زہرا جعفری ، جامعہ ام کلثوم راولپنڈی کی پرنسپل سیدہ شاہین نقوی، مدرسہ شکریال کی پرنسپل ثمینہ بتول، اسلامیہ کالج کی وائس پرنسپل پروفیسر سلطانہ ناز، جامعة الزہرا اسلام آباد کی سابق پرنسپل عالیہ زینب، جامعہ معصومہ بارہ کہو کی معلمہ عنصر

Unityتحریک حسینیہ اور امام شیرازی ورلڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی کی شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس مولانا محمد اکرام ترمذی کی زیر صدارت مسجد ایلیا پیر کالونی میں منعقد ہوا جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداروں و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام 25مارچ کو نشتر پارک میں منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور عوام سے اپیل کی گئی کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں بھر پور انداز میں شریک ہو کر غیرت ملی اور جذبہ

Aqeel Khan Mashahadمجلس وحدت مسلمین مشہد کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے عفریت نے ایشیا اور افریقہ کے بعد اب براعظم یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بلجیم کے دارلحکومت برسلز میں نماز باجماعت کے دوران مسجد امام رضا میں آتشزدگی اور حجت الاسلام شیخ عبداللہ کی شہادت اس ناروا سلسلہ کی پہلی کڑی ہے ، وہ مجلس وحدت مسلمین مشہد کے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔استعماری قوتیں اسلام اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مساجد پر حملے آئے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree