The Latest

Media Cellبلوچستان ہائی کورٹ نے سانحہ مستونگ میں 29 زائرین کی دہشت گردوں کی فائرنگ کے سبب شہادت کے دلخراش واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان ، آئی جی، ایف سی، وفاقی وزیر داخلہ اور کوئٹہ اور قلات کی انتطامیہ سمیت متعلقہ افسران کو 26 ستمبر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے ، عدالت عالیہ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ عدالت میںحاضر ہو کر

Asghar Askri Quettaمجلس وحدت المسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری ،شعبہ جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہاعجاز حسین بہشتی اور دیگر راہنمائوں نے امام بارگاہ نچاری کوئٹہ میں شہدائے مستونگ کے سوئم کے بعد منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں بلوچستان کی حکومت اور کوئٹہ کی انتظامیہ کو دہشت گردی کے اس سنگین واقعہ میں برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم سوگ منانے

ISO logoآئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان برادر حسن کاظمی اور کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد رضوی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ اور 29 بے گناہ مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی سرپرستی حکومت بلوچستان کر رہی ہے۔ آئی ایس او ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کی جانب

Shuhdae Mustongسانحہ مستونگ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں دہشت گردی کی اس سنگین واردات کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔کراچی ،کوئٹہ، راولپنڈی، لاہور مظفر آباد، گھوٹکی، ملتان،خیر پور،جہلم اور پنڈی بھٹیاں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے لیے گئے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی

Alamdar Road Muzahiraکوئٹہ پولیس کی جانب سے شہید ابرار کے بھتیجے علی شاہ کی دہشت گردی کے الزام میںگرفتاری کے خلاف کوئٹہ کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے سینکڑوں افراد نے علمدار روڈ پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر دی، کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس وقت علمدار روڈ مکمل طور پر بند ہے اور وہاں مظاہرین مقامی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے ہیں

Fakhar Alviکوئی بھی قوم پر امن ماحول کے بغیر ترقی و کامرانی کی منازل طے نہیں کر سکتی اس لیے پاکستان میں حکومتی سطح پر تمام تر سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایک ایسی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے جو پائیدار امن کے قیام کی ضامن ہو، جب تک ہمارے حکمران بیرونی ممالک سے ملنے والی ڈکٹیشن سے دست بردار ہو کر ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ نہیں دیں گے ، قیام امن کا خواب ادھورا ہی رہے گا

Mastongمستونگ کے نزدیک منگل کے روز سفاک دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے اکیس شہداء کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کی فضا میں ہزارہ ٹائوں کوئٹہ کے قبرستان میںسپرد خاک کر دیا گیا ، شہدا ء کی تدفین کے دوران کئی رقت آمیز مناظر سامنے آئے،پورے ماحول پر سوگ کی فضا طاری رہی اور کوئٹہ کی فضائیں لبیک یا حسین کی صدائوں سے گونجتی رہیں

Rehman Shahامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے امریکہ کی منشا پر کراچی میں جاری دہشت گردی میں حکومت کی طرف سے آئی ۔ایس۔ او پاکستان کو ملوث کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایجنسیاں اپنے کالے جرائم کو چھپانے کے لیے محب وطن شہریوں اور تنظیموں پر الزام تراشی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص کراچی کو دہشت گردی کی لپیٹ میں

Ehtijajمستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے ،کراچی میں سولجر بازار کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں بند کرا دیں اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی مظاہرین نے سانحہ مستونگ کے دوران دو درجن سے زائد زائرین کی شہادت پر حکومت اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ کوئٹہ میں مستونگ میں بس پر فائرنگ سے شہید ہونے والے افرادکے

Myjhtlaf rahnmauwn ka rade amalمستونگ کے نزدیک لک پاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 26 زائرین کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اکابرین سمیت ملک کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیات نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نجی ٹی وی چینل سماء پر اس المناک سانحہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ حکومت بلوچستان اور ایجنسیوں کی نا اہلی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree