The Latest

اسامہ کی خاطر جعلی ویکسین مہم ڈاکٹر گرفتار

ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کے ایما پر اسامہ کے خاندان کا پتہ چلانے کے لیے جعلی ویکسین مہم چلائی گئیآئی ایس آئی نے مہم چلانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے جعلی مہم ایک بڑے سرکاری ڈاکٹر کے ذریعے چلائی۔ یہ مہم ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے ایک ماہ پہلے چلائی گئی۔ آئی ایس آئی نے جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو گرفتار کر لیا۔

قانون سازی اور ایگزیکٹیو کی تشکیل نوکی ضرورت ہے الوفاق
قانون سازی اور ایگزیکٹیوکے ادراوں کی تشکیل نوکرنے کی ضرورت ہے الوفاقبحرین میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق الوطنی الاسلامی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہآل خلیفہ حکومت قومی مذاکرات کے دوران امتیازی سلوک کررہی ہے جبکہ وفاق کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کے دوران حکومت کا رویہ غیر مناسب ہے ۔وفاق نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جو عوامی خواہشات کا احترام نہ کرے بے فائدہ اور غیر قابل عمل ہے.

دمشق امریکی سفارت خانے پر عوام کا دھاوا

شام میں صدر بشار الاسد کے حامیوں نے دمشق میں موجود امریکی سفارت خانے پر اس وقت حملہ کردیا جب مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سفارت خانے کے سامنے آئےاور شام میں مسلح گروپوں کو حاصل امریکی حمایت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے کہ اچانک تین سو کے قریب مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر پتھراو شروع کردیا اور استقبالیہ کے شیشے توڑ دیے ۔ادھر دوسری جانب مظاہرین کے ایک گروہ نے فرانسی سفارت خانے پر بھی پتھراو کیا ۔

 

 

 


مجلس وحدت کے زیر اہتمام یوم جوان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور جوانان کے زیر اہتمام 13 جولائی بمطابق10 شعبان المعظم بروز بدھ یوم ولادت شہزادہ علی اکبر کی مناسبت سے یوم جوان منایا جائے گا ، اس ضمن میں، مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ جی سکس ٹو میں میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی جائے گیجس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس عباف جعفری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے،ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے

کنونشن کے انتظامی امور کے بارے میں ماتمی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سرزمیں وطن پر پائیدار امن کے قیام کے لیے کہ پوری قوم کو متحد اور منظم کر کے ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے لی ضرورت ہے قوم کی اجتماعی طاقت سے ہی ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں راولپنڈی و اسلام آباد کی ماتمی تنظیموں اور انجمنوں کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،

مجلس وحدت کا عشائیہ علماء کرام کی خدمت میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہےکہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کے افکارو نظریات ہمارا اثاثہ ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے لاتی رہے گی ،انشاء اللہ 24 جولائی کو اسلام آباد کی سرزمین پر منعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن شہید قائد کے افکارو نظریات کا مظہرثابت ہو گا ، انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں

مذاکرات جمہوری عمل کو ٹالنے کا بہانا ہے آیت اللہ قاسم

بحرینی عوام کے قائد اور الوفاق کے سرپرست آیت اللہ عیسی قاسم نے اپنے نماز جمعے کے خطبے میں کہا کہ آل خلیفہ خاندان مذاکرات کو جمہوری عمل کی تاخیر اور ٹال مٹول کے لئے استعمال کر رہی ہے آیت اللہ نے کہا کہ مذاکرات کا ماحول سازگار نظر نہیں آتا اور ان مذاکرات کے انعقاد کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ مذاکرات بے سود ہیں ۔ آیت اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات عوام خواہش کی کو جلد پورا کرنے کی جانب متوجہ نہیں آل خلیفہ مذاکرات کو دھیما رکھنے کے مزید عوام کے ساتھ نا انصافی کرنا چاہتے ہیں

کرم ایجنسی میں آپریشن جاری مزید دہشت گرد ہلاک

کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے زمینی اور فضائی آپریشن کے نتیجے میں 40شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ گھر پر گولہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں، فورسز نے چار اہم علاقوں مانتور، گواکی، سنگ ڑوبہ اور ڈوسبکی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور آگے کی طرف پیشقدمی جاری ہے جبکہ لوگوں کی محفوظ مقامات کی طرف نکل مکانی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کےخلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے،

استقلال پاکستان کنونشن میں ایک لاکھ فرزندان اسلام شریک ہوں گے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے موجودہ سنگین ملکی حالات کے تناظر میں امریکی پالیسیوں اور سرزمین وطن پر امریکی ننگی جارحیت کے خلاف 24 جولائی کو استقلال پاکستان کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور انشاءاللہ ہماری کال پر ایک لاکھ افراد اسلام آباد آ کر ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کے خلاف موثر آواز بلند کریں گے اس سلسلہ میںملک بھرکے علمائے کرام ، مدارس کے منتطمین


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے محصورین پارہ چنار کی امداد کے لیے 24 جولائی کو بھجوائے جانے والے

کاروان امن کی تیاریاں شروع کر دیں ، اس ضمن میں امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد اور ےادگار حسینی راولپنڈی میں باقاعدہ امدادی کیمپ لگا دئیے گئے ہیں جہاں مخیر شخصیات سے پاراہ چنار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اشیائے خوردونوش ، ادویات اور دیگر امدادی سامان اکٹھا کیا جارہا ہے ، ےاد رہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کی بندش کے سبب پارا چنار کا رابطہ گزشتہ پانچ برسوں سے ملک سے دیگر علاقوں سے منقطع ہے اور وہاں اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت پیدا ہوچکی ہے ، خوراک اور ادویات کی قلت کے سبب وہاں اموات کی شرح میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ، ان حالات میں مجلس وحدت مسلمین نے علاقہ کے مکینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وہاں امدادی سامان پر مشتمل کاروان امن بھجوانے کا اعلان کیا جسے ہر طبقہ فکر کے افراد میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree