علامہ حافظ حسین نوری کی یاد میں تعزیتی جلسہ

07 كانون1/ديسمبر 2012

gb.raja nasirمجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزییشن بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام علامہ حافظ حسین نوری مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی جلسہ و مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی جلسہ و مجلس ترحیم میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ تعزیتی جلسہ و مجلس ترحیم سے جامعتہ النجف کے پرنسپل علامہ محمد علی توحیدی کے علاوہ علامہ حافظ حسین نوری مرحوم کے تنظیمی رفیق کار علامہ آغا علی رضوی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ حسین نوری کی وفات کو ملت تشیع بلتستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور شیعیان بلتستان کو ان کی المناک وفات پر ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں شیعوں کو دیوار سے نہ لگائے، یہاں پر عجیب رٹ قائم ہے کہ اتحاد کے داعی علامہ شیخ نیر عباس مصطفوی کو جیل میں ڈالا جاتا ہے جبکہ قاتل اور دہشت گرد آزاد ہیں۔ ارباب اختیار اگر علامہ شیخ نیئر عباس اور دیگر شخصیات کو رہا نہیں کرتے تو ہم بھرپور عوامی طاقت سے آزاد کرائیں گے
گلگت بلتستان کے لوگوں میں جس قدر حب الوطنی ہے اتنا ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں میں نہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس خطے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ حسین نوری کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کو جان بوجھ کر لڑانے کی سازش ہو رہی ہے اور نتیجے میں پاکستان کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار کبھی کسی ملک دشمن سرگرمی میں آج تک ملوث نہیں ہوئے بلکہ ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی جماعتوں کو ابھارا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اس ملک کو انتشار سے نکال کر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ علامہ حافظ حسین نوری کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree