علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت پرتین روزہ سوگ اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان

06 تشرين2/نوفمبر 2012

mwm.press.raja01اسلام آباد (پ ر) کراچی ممتازعالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کے راہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا گیا ، یہ اعلان مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور وحدت کے داعی تھے ، وہ اہم مذہبی راہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بینکار اور درد دل رکھنے والے سماجی کارکن بھی تھے لہٰذا ان کی شہادت سے صرف ملت تشیع ہی نہیں پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس

{mp4}mwm.press{/mp4}

کراچی کے بارونق علاقہ میں ہونے والی  ان کی ٹارگٹ کلنگ کی اس سفاکانہ واردات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسلام دشمن اور پاکستان مخالف قوتیں ملت اسلامیہ کی وحدت سے خوفزدہ ہیں ۔علامہ آفتاب حیدر جعفری ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان وحدت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ، انہیں اسی جرم کی پاداش میں شہید کیا گیا ہے ،  شہید آفتاب حیدر جعفری تمام مکاتب فکر میں یکساں مقبول تھے ، محرم الحرام سے چند یوم قبل ان کی شہادت در حقیقت سامراجی قوتوں اور ان کے زر خرید آلہ کاروں کی جانب سے امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سنگین سازش ہے۔ان کے قاتل وہی لوگ ہیں ہیں جو غیر ملکی آقائوں کے اشاروں پر چلتے ہوئے پورے پاکستان میں امن و امان کی فضا کو خرا ب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اور کراچی سمیت پورے ملک میں عشرہ محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بناے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree