عزاداری یزیدان عصر کے خلاف جنگ لڑنے کا پہلا مورچہ ہے

08 تشرين2/نوفمبر 2012

chakwal.rajaامام بارگاہ سر پاک چکوال میں تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب ، کانفرنس سے علامہ غلام حر شبیری، علامہ محمد اصغر عسکری ، سید ناصر عباس شیرازی، سید محسن طاہرہمدانی اورذاکر یاسر عباس نے بھی خطاب کیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہماری پاکیزہ ترین میراث اور دفاع مکتب آل محمد کی فرنٹ لائن ہے ، ہم کسی بھی صورت عزاداری کو محدود نہیں ہونے دیں گے ، عزاداری یزیدان عصر کے خلاف جنگ لڑنے کا پہلا مورچہ ہے

، اگر سرزمین وطن پرحسینیت کو پروان چڑھنے دیا جاتا توآج ہمارا ملک دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امجلس وحدت ضلع چکوال کے زیر اہتمام امام بارگاہ سر پاک میں منعقدہ تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا مکتب آل محمد کا اپنا الگ سیاسی نظام ہے ، وہ نظام جو خالق کائنات نے دیا ،جسے نظام ولایت کے نام سے پہچانا جاتا ہے ،نظام ولایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت عظمیٰ ہے یہ نظام انسان کو تاریکیوں سے نکال کر وادی نور میں لے آتا ہے جبکہ اس کے مد مقابل شیطانی نظام تاریکیوں کے جہنم میں پہنچاتا ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علی ؑ جس طرح علم کا دروازہ ہیں، اسی طرح باب ولایت بھی ہیں ،علی کی ولایت توحید کی جانب لے جاتی ہے، علی ؑ کی ولایت وہ قلعہ ہے کہ جس میں داخل ہونے والا انسان عذاب سے بچ جاتا ہے آج جو علیؑ کی ولایت کو نہیں مانتے امریکہ اور اسرائیل کی اطاعت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ولایت علیؑ کا اقرار طاغوت سے بغاوت کا اعلان ہے ، آج ہم فقہی حوالے سے تو شیعہ ہیں لیکن سیاسی حوالے سے شیعہ نہیں ، کوئی کسی سیاسی لیڈرکی اطاعت کر رہا ہے تو کوئی کسی سیاسی پارٹی کی اطاعت ، یہ سب شیطانی نظام سیاست ہے اور سب سے بڑا شرک ہے ،ہمارے خاندانوں کے خاندانان فرعونوں کے پیچھے چل رہے ہیں، ان سیاسی جماعتوں نے پاکستان کے پانچ کروڑ شیعیان علی کو تقسیم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ غدیر کشتی نجات ہے ، ولا یت میں پوری بشریت کا وزن اٹھانے اور قرب خدا تک پہنچانے کی طاقت ہے ، ہم شہید حسینی کی بصیرت کے مالک ہیں ملت تشیع کو ولایت علی کی طرف لوٹا کر رہیں گے ان فرعونوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، ہم کرارؑ کے ماننے والے ہیں میدان سے فرار نہیں ہوں گے

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree