الیکشن میں دہشت گردوں کے حامیوں کو ووٹ نہ دیا جائے

10 تشرين2/نوفمبر 2012

mwm.sarghodaمجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا تحصیل ساہیوال کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے "ولایت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پنجاب علامہ اصغر عسکری، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے رہنماء علامہ باقر علی شیرازی، مولانا سبطین بھٹی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ذوالفقار علی اسدی، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین، ضلع خوشاب کے سیکرٹری جنرل مولانا سجاد مہدوی، صوبائی سیکرٹری مالیات برادر مسرت کاظمی، صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت ملک غلام شبیر جوئیہ، سید ظفر عباس ایڈووکیٹ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے جھنگ، چکوال اور جہلم کے عہداداران سمیت علاقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا بھیرہ انٹر چینج پر بھرپور استقبال کیا گیا، اور ایک جلوس کی صورت میں انہیں تحصیل شاہ پور سے ساہیوال تک لایا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی (ع) کی ولایت دین اسلام کی مرکزیت ہے۔ حضرت علی (ع) کی ولایت کے اقرار کا مطلب دنیا کے تمام باطل نظاموں سے بیزاری ہے۔ حضرت علی (ع) کی ولایت کا مطلب ہے کہ میرا دینی پیشوا بھی علی (ع) ہے اور میرا حکمران بھی علی (ع) ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بنانے کا مقصد یہ ہے کہ مولا علی (ع) کی ولایت کے پرچم کو بلند کیا جائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ طاغوتی نظام کی حامی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینا حرام ہے۔ ایک شرط پر ان کا ساتھ دیا جاسکتا ہے کہ مومنین کے ساتھ بھلائی کی جائے اور مظلوموں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لئے علی ابن یقطین کا کردار ادا کرنا مقصد ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ساتھ دینے والی سیاسی قوتوں کو ان انتخابات میں سبق سیکھا دیں گے۔ ان انتخابات میں شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امام زماں (عج) کی غیبت کے زمانے میں موجود نظام ولایت فقیہ کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرنا ہی ولایت علی (ع) سے وفا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قیمت پر ہم دہشت گردوں کو پارلیمنٹ میں نہیں جانے دیں گے۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree