محرم سے قبل ملک کو فرقہ واریت کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے

10 تشرين2/نوفمبر 2012

mwm.amin.muzafargharمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن شروع دن سے ہی پاکستان مخالف قوتیں اس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، ملک دشمن عناصر کبھی ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں تو کبھی لسانیت کو ہوا دیتے ہیں، آج پاکستان کا ہر شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ملت جعفریہ کے لوگوں کو چُن چُن کو شہید کیا جارہا ہے، ان خیالات کا ظہار اُنہوں نے مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علی رضا طوری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ایک منظم محاذ کھولا جا چکا ہے کیونکہ دشمن یہ جانتا ہے کہ اگر پاکستان کو کمزور کرنا ہے تو پہلے شیعیان حیدر کرار کو کمزور کیا جائے، جب بھی پاکستان پر کوئی وقت آیا ہے شیعیان حیدر کرار نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سب کچھ قربان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور حساس علاقوں میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی مکمل نگرانی کی جائے، اُنہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں جاری کالعدم جماعتوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں امن اور سلامتی کی خواہاں ہے، ہم نے صوبے اور ضلعی سطح پر بھی امن کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ سیکورٹی اور دیگر معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے تعاون کرے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اُنہوں نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو ابھی تک صوبائی حکومت نے اُن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا اور دوسرا کراچی میں نکالے گئے جلوس پر کراچی پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور آنسو شیلنگ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

 

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree