اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی ایجنسیاں ملوث ہیں، ایام عزا میں خوف پھیلاناچاہتیں ہیں

12 تشرين2/نوفمبر 2012

h.zafar.naqvi.mwmدفاع عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے

کہا کہ کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی ایجنسیاں ملوث ہیں جسکا مقصد ایام عزاء سے قبل خوف و ہراس پھیلانا ہے لیکن پاکستان کے باشعور سنی شیعہ مسلمان اتحاد و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کی راہ میں آنے والی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عزاداری کے خلاف اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹ دیا جائے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ اسکاﺅٹس سے اپیل کی کہ وہ پولیس و رینجرز پر بھروسہ کرنے کے بجائے مجلس و جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات خود کریں

۔ پیام ولایت فاونڈیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی مرکزی امام بارگاہ روڈ پر عظیم الشان دفاع عزاداری کانفرنس و خدمت عزاداری ایوارڈ کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں خانوادہ شہداء کے دستہ مبارک سے نوجوان عزاداروں، سوزخواں، زاکرین کو خدمت عزاداری پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ جبکہ قرآن فہمی کے حوالے سے معاشرے میں جدوجہد کرنے والے طلباء و طالبات کو عشق قرآن ایوارڈ اور ترویج پیام کربلا میں مصروف طلباء کو راہیانِ کربلا ایوارڈ سے نوازا گیا اس پروگرام میں جن علمائے کرام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، استاد پروفیسر سید سبطِ جعفر زیدی، علامہ شبیر الحسن، علامہ احمد امینی، مولانا حامد مشہدی اور دیگر شامل ہیں۔

 

 

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree