امریکی سامراجی نظام سے اب ان کے عوام بھی تنگ آچکے ہیں

13 تشرين2/نوفمبر 2012

Allama.raja.nasir.mwm01مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے امریکی ریاستوں کی جانب سے متحدہ امریکہ سے علیحدگی کیلئے دائر درخواستوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ان درخواستوں سے اقوام عالم کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ امریکی حکمرانوں کی پالیسیوں سے خود امریکی باشندے بھی تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ امریکا سے علیحدگی پسند جذبات اگر حقیقت کا روپ دھار لتے ہیں تو سویت یونین کی طرح امریکی اجارہ داری بھی ختم ہو جائیگی۔مجلس وحدت کے دفتر سے جاری بیان میں انھوں نے کہا ہے

کہ امریکی ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کیلئے آواز بلند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے جب معاشرے میں عدم توزان پیدا ہو جائے،افراد اور قوموں کے حقوق سلب کئے جائیں،معاشی نظام درہم برہم ہو جائے اور لوگوں کو جنگوں میں دھکیل دیا جائے تو اس طرح کی تحریک اور جذبات کا پیدا ہونا فطری بات ہے۔آج امریکی پالیسیاں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔امریکہ نے دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے پوری دنیا کو حالت جنگ میں مبتلا کررکھا ہے۔آج دنیا میں جتنی بھی خرابیاں ہیں سب امریکی پالیسیوں کی وجہ ہے۔امریکی ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کیلئے جذبات بھی امریکی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنا ہر ایک کا بنیادی حق ہے اور اسے یہ حق ملنی چاہئے

 

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree