شیخ وقاص اکرم کا ناصر شیرازی کو ٹیلی فون، الیکشن میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

22 أيار 2013

waqaas nasirوحدت نیوز(اسلام آباد)مسلم لیگ نون کے رہنماء شیخ وقاص اکرم نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی  سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کو ٹیلی فون کیا ہے اور جھنگ میں خصوصی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مولوی نے بہت دھرنے دیئے اور ججز پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، تاہم اللہ نے عزت رکھی اور شیعہ سنی وحدت نے ان کے والد گرامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ سب سے رابطے میں رہیں گے۔ اس موقع ناصر عباس شیرازی نے انہیں والد کی کامیاب پر مبادک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 دریں اثناء ناصر عباس شیرازی نے تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور زہرہ شاہد کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ایک دن آئے گا جب کراچی ظالموں سے آزاد ہوگا۔ ایم ڈبلیوا ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے عارف علوی کو این اے 250 سے کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree