حالیہ پاکستان کی تبدیلی نو منتخب اراکین اسمبلی کی ذمہ داری بنتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

21 أيار 2013

mwm punch flagوحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں فی الحال کرپشن ،لوڈشیڈنگ،رشوت ستانی،دفتر نظام کی بد حالی وغیرہ سے عوام پریشان ا ور مشکلات سے دو چار ہے ۔

حالیہ انتخابات سے عوام بھر پور آس لگائے بیٹھے ہیں۔مثبت تبدیلوں کیلئے منتخب شدہ اراکین صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی کو ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

وزارتیں لوگو ں کی مسائل کے حل کیلئے ہونے چاہے نہ کہ صرف اپنے بینک بیلنس جو بڑھانے کیلئے ، وزارتوں کا حصول لوگو ں کی مسائل کے حل کیلئے ہونا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ وزراتیں اور دیگر عہدے قومی و صوبا ئی اسمبلیوں کے اراکین کو صر ف اور صرف اچھی سہولیات زندگی اور وی آئی پی انداز میں رہن سہن کا باعث بنیں اور عوام ماضی کی طرح مزید پانچ سالوں کے گزرنے کے انتظار میں رہیں ،اور انکی امیدوں پر پانی پھر جائے۔بلکہ منتخب شدہ اراکین کو خدا کی رضا کی خاطرعوام کے مسائل کے حل کیلئے شب روز کو شاں رہنا چاہئے۔اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دے اور دہشتگردی کے لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے سلسلے میں کردار ادا کرے۔ورنہ جس ملک میں دہشتگردی ہورہی ہو اس ملک میں ترقی آ ہی نہیں سکتی۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree