رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات

22 أيار 2013
mehmoodوحدت نیوز (کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور این اے 259سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،
وفد میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

ٓآغا رضا اور محمود خان اچکزئی نے باہمی طور پر ایک دوسرے کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ، اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا ، اور نئی صوبائی حکومت کی تشکیل کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پر آغا رضا کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا یہ بنیادی حدف ہے کہ بلوچستان کو اس کا امن لوٹایا جائے ، اور تمام قوموں اور قبیلوں کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھا یا جائے ، اس عمل خیر کے لیئے ہم ہر سیاسی جماعت کے دروازے پر جانے کو تیار ہیں ۔ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان جس قدر نفرت اور دہشت کی آگ میں جل رہا ہے اس سے پاکستان کی سالمیت اور بقاء مشکوک نظر آرہی ہے ، ضروری امر یہ ہے کہ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں بالخصوص نومنتخب اراکین اسمبلی بلوچستان سے نفرتوں کے خاتمے اور قیام امن کے لیئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

ٓٓآخر میں محمود خان اچکزئی نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور قومی مفاد کی خاطر آئندہ بھی سیاسی ملاقاتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ترك تعليقك

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree